مہر خبررساں ایجنسی نے صدائے جرمنی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو ملک کی خفیہ دستاویزات دینے والے شہری کو سزائےموت سنا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے ایک شہری کو ڈیڑھ لاکھ کے قریب خفیہ دستاویزات کسی نا معلوم غیر ملکی طاقت کو فراہم کرنے کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا نام ہوآنگ ڑو ہے اور وہ ایک کمپیوٹر ٹیکنیشن ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوآنگ نے ہانگ کانگ میں خفیہ دستاویزات پر مبنی یہ ڈیٹا ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو فراہم کیا۔ ان دستاویزات میں حکمران کمیونسٹ پارٹی سے لے کر فوجی اور اقتصادی معاملات سے متعلق خفیہ معلومات موجود تھیں۔ اس چینی شہری کو 2011ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔
چین نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو ملک کی خفیہ دستاویزات دینے والے شہری کو سزائےموت سنا دی ہے۔
News ID 1863417
آپ کا تبصرہ